کراچی: محکمہ موسمیات نے شہریوں والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تیار ہوجائیں شہر میں گرمی کا پارہ 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
آج نیوزکے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینتی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور گرمی کی یہ لہر 2 دن جاری رہے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ کل سے شروع ہونے والی گرمی کی شدت دو دن تک جاری رہے گی لیکن ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہرمیں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے،اس کے باوجود گھروں میں بجلی غائب رہتی ہے۔
تاہم شہر قائد کا پارہ کل اور پرسوں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔