پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق لاہورسمیت لیسکوکے زیرانتظام شہروں اوردیہات میں بجلی کی طلب 4 ہزار 700 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو سسٹم پر ایک روز میں بجلی کی طلب میں 300 میگاواٹ سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار400 تھی جو آج بڑھ 4 ہزار700 میگاواٹ ہوگئی۔
لاہوراور مضافات میں 2 سے 3 گھنٹے جبکہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور پتوکی وغیرہ میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
تاہم لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صرف ہائی لاسز فیڈرزپر3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
مزید کہا کہ جبکہ سسٹم پرلوڈ بڑھنے اوردیگر فنی خرابیوں کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا ہے۔