Aaj Logo

شائع 10 مئ 2022 07:12pm

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص کے ہاتھوں بہن قتل

لاہور میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنی بہن کا قتل کردیا۔

آج نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ملزم قاسم نے اپنی سگی بہن، 30 برس کی قراۃ العین، کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب نشتر کالونی کے علاقے روہی نالے سے گزشتہ روز 40 سالہ شخص کی لاش برامد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان نے آہنی راڈ مار کر قتل کیا اور لاش نالے میں پھینک دی۔ مقتول ڈاکٹر سلمان نجی یونیورسٹی کی فارمیسی فیکلٹی میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Read Comments