کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں منگل کے روز امریکی ڈالر ایک روپے 13 پیسے اضافے کے بعد 188 روپے 66 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 189 روپے ہے جب کہ انٹربینک بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت ایک 187 روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔