اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےاومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر(این سی او سی) کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے قائم کیا گیا کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی او سی کو 31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان میں اومیکرون کے پہلے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی گئی، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی۔
NIH has detected the first case of Omicron sub-variant BA.2.12.1. This new sub-variant is causing increasing number of cases in different countries.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 9, 2022
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اور ویکسی نیشن ہے۔
The best preventive measure (besides mask-wearing at crowded places) is COVID-19 vaccination. We strongly recommended getting vaccinated and all those due for boosters must get the shots immediately.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 9, 2022
قومی ادارہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اورچھ ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔