کراچی: سندھ میں ہیضہ کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہے، جس سے متاثرہ افرادکی تعداد161 تک ہوگئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق کراچی کے 3 اضلاع میں ہیضہ کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرجمن بھٹو نے آج نیوز سے گفتگو میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ساتھ ہی ایک سو 61 افراد کے ہیضہ کےمرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق بھی کردی۔
تاہم ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ کراچی کے3اضلاع میں ہیضہ کےزیادہ کیسزپائےگئے جبکہ ضلع وسطی،شرقی اورساؤتھ میں آگاہی مہم جاری ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں،ہاتھ دھونےکی عادت اپنائیں۔
واضح رہے کہ شہر میں نیگلیریا کےبھی2کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔