لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل اور پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو کپاس کی کاشت کے حوالے سے کسانوں کو درپیش مسائل حل کرنے کا حکم دے دیا۔
حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری زراعت اورسیکرٹری آبپاشی کاشتکاروں کےمسائل جلد حل کرائیں اور تمام اقدامات کی رپورٹ وزیراعلی آفس پیش کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔