سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو تحفہ دینے جا رہے ہیں، 240 بسیں منگوائی ہیں جو جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مسئلےکو ہنگامی بنیادوں پرحل کریں گے، ٹرانسپورٹ کےہرمنصوبےپرٹیگ لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کےمطابق منصوبے کو مکمل کریں گے، 30 مئی تک سول اورالیکٹریکل کام مکمل کیا جائےگا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے معاملے پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بی آرٹی کا نام عبدالستارایدھی کے نام سے منسوب کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے بنی ہے۔