لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری آئینی، قانونی اور سیاسی بحران پر کئی لوگوں نے اپنا منجن بیچنے کے لیے دکانیں اور ریڑھیاں لگا لی ہیں۔
آج نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سب کا کردار اور عمل قوم کے سامنے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اس وقت بحران کا شکار ہے، آئینی عہدیداروں کو آئین و قانون پر عملدرآرمد کرنے کا کہنا کوئی جرم یا آئین شکنی نہیں ہے۔
عمر چیمہ نے کہا کہ فیصلہ حق میں آئے یا مخالف، عدلیہ اور معزز جج صاحبان کا احترام سب پر لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس آئینی ادارے کی بدنامی کا باعث بنے گا یا آئین شکنی کرے گا، تو اس کے خلاف قانون حرکت میں ضرور آئے گا۔
مزید کہا کہ آئینی عہدیدار کی حیثیت سے آئین و قانون کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔