ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا۔
آج نیوز کے مطابق سورج کے تیوربگڑتے ہی ملک بھرمیں گرمی کے اثرات دورنہیں بہت دورتک چلے گئے ہیں، بادلوں کے کوئی اثرات نہیں ہیں، جس کے سبب بیشترعلاقے گرمی کی لہرکی زد میں آگئے ہیں۔
محکمہ موسميات کے مطابق ملک کے بيشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جبکہ پنجاب ، سندھ اوربلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں 7 سے 9 ڈگرى سينٹى گريڈ اضافے کا امکان ہے۔
تاہم حالیہ گرمی کی لہر سے سب سے زیادہ سبی ، دادو ، جیک آباد اور لاڑکانہ متاثر ہے تاہم پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورملحقہ علاقوں میں تیزہوائیں چلیں گی۔
اس کے علاوہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔