اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپنے ماتحت خدمات انجام دینے والے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ہفتہ وار چھٹی سے متعلق وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر ہفتے میں اتوار کی چھٹی کرسکیں گے جب کہ دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئے جس میں دوپہر 1 سے 1:30 بجے تک وفقہ نماز ہوگا جب کہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ سرکاری دفاتر میں ہفتے کی دو تعطیلات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔