راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کی سازش تھا، حکومت خود اپنے بیانیے کیخلاف کمیشن بنانے کا اعلان کررہی ہے، ثابت ہوگیا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، عمران خان جوڈیشل کمشن کا مطالبہ کررہے ہںل۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جو سامراجی مراسلہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کیلئے سازش تھا ، حکومت اس مراسلے کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی تھی، حکومت خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلا ن کررہی ہے جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔
جس سمراجی مراسلے کو جو عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش تھا۔ اس کو حکومت بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے تھی ۔ آ ج خود اپنے بیانےے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رھے ھیں۔ جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہا ھے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 6, 2022
شیخ رشید نے کہاکہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سےزیادہ خطرناک ہوتی ہے، جس طرح انگریز نے برصغیر میں مداخلت کی تھی۔
یہ بات ثابت ھو گئی کہ مداخلت کنسپرنسی سے ذیادہ خطرناک ہوتی ھے۔ جیسے کہ ا نگریز نے برصغیر میں کی۔ اور ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا جلد الیکشن کی ایک کڑی ھے۔ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ھی سیاسی طور پر ختم ھو جائے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 6, 2022
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ (ن)لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا ءجلد الیکشن کی ایک کڑی ہے،2ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طورپرختم ہوجائے گی۔
شیخ رشیدنے کہا کہ امید ہے آج عمران خان میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے ،پھرلگ پتہ جائے گاکہ سیاست آر یا پار ہوگی، بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئےانتخابات کا اعلان کردیاجائے۔
امید ھے کہ آ ج عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرے گے ۔ پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آ ر ہوگی یا پار ھو گی۔ بہتر یھی ھے کہ 31 میء سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 6, 2022