جامشورو: وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا ہے کہ فرح گوگی کے معاملے پر عمران خان ٹی وی پر آ گئے، عوام بھوک سے مر رہی تھی تو عمران خان خاموش تھے، کونسی مجبوری ہے جو عمران خان فرح کو بچا رہے ہیں۔
جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ثابت کردیا کے ان کاعوام سےکوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ آلو،ٹماٹر کے دام طے کرنے نہیں آئے، فرح گوگی کے معاملے پرعمران خان ٹی وی پر آ گئے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عوام بھوک سےمررہی تھی تو عمران خان خاموش تھے، اب یہ فرح گوگی کو بچانے نکلے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کونسی مجبوری ہے جو عمران خان فرح کو بچا رہے ہیں، فرح گوگی کے مختلف ناموں سے40 اکاؤنٹ بنےہوئےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حرکتوں سے ملک کی رسوائی ہوئی،عمران خان نے پاکستان کی خدمت نہیں کی۔