اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم ہر ملک سے برابری کی سطح پر دوستی چاہتے ہیں، ہم کسی ملک کو مردہ باد کہنا نہیں چاہتے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی ملک ہمیں بھی ظاہری اور باطنی طورپر مردہ باد نہ کہےِ، اب پالیسی یہ ہوگی جہاں امریکا بہادر کہے گا وہاں پریڈ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن 56 سو ارب تک پہنچ گئی ہے، شہبازشریف نے میڈیا کو بھی کھری کھری سنا دی، آج مہنگائی پر آپ نہیں بول رہے، کیا بے شرم ہوگئے ہو۔
شہباز گل نے کہا کہ گھی آج 500 روپے کل ہوگیا، لیکن اس پر خاموش ہو، 24 ارب ڈالرز انہوں نے جھونکے کا فیصلہ کیا ہے،یہ اسطرح ایکسچینج ریٹ نیچے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مصنوعی اقدامات سے عوام کو دوبارہ مہنگائی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔