کراچی: خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہیں۔
آج نیوز کے مطابق کراچی پولو گراونڈ میں عید کی نماز ادائیگی کے بعد ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں.
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری سیٹیں اس شہر میں چوری کی گئی تھی، آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کریں۔
اسی دوران مرتضی وہاب نے بھی کہا کہ شہر میں پانی کی قلت ہے، کے فور کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ہے، جلد اس پر کام شروع کریں گے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا بھی کہنا تھا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ اور پانی کے مسائل کو بہتر کرنے کے لیئے کام کررہے ہیں۔
خیال رہے عید کے موقع پر پولو گراونڈ میں عید الفطر کے مرکزی اجتماع میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
تاہم شرکاء میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، مرتضی وہاب، وسیم اخترسمیت دیگر سیاسی، کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی