کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
بینک دولت پاکستان کے مطابق ہفتہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 185 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہے۔
جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 63 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 187 روپے 05 پیسے ہے۔