اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آنے بعد سے اسحاق ڈار بلند شرحِ سود کو جیبوں پر ڈاکہ قرار دے رہے ہیں۔
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ بطوروزیرخزانہ اسحاق ڈار کو علم ہے کہ ٹی بلزکی منظوری مرکزی بینک نہیں وزارتِ خزانہ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈاراصل میں مفتاح اسماعیل کو لوٹنے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، سب سے پہلے سیاسی ہلچل مچائی گئی پھر معیشت میں غیریقینی کوفروغ دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پھرسرمایہ کاری کی راہ روکنے کیلئے نہایت تیزی سے شرحِ سود بڑھا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں امپورٹڈ حکومت اب اگلا قدم کیا اٹھاتی ہے۔