Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2022 09:35pm

جیکب آباد کی نو عمر لڑکی کے کیس نے نیا رُخ اختیار کرلیا

جیکب آباد کی نو عمر لڑکی کے ایشو نے نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔

پسند کی شادی کیلئے گھر سےنکلنے والی نوعمر لڑکی سے زیادتی ہوئی جس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہوچکی ہے، زیادتی کے باعث متاثرہ لڑکی کی دالامان میں حالت خراب ہوگئی جب کہ 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے قاصر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود سے نو عمر لڑکی پسند کی شادی کرنے گھر سے نکلی لیکن لڑکا بتائے گئے پتہ پر نہ پہنچا جس پر ایک اوباش شخص اسے دوست سے ملانے کا جھانسہ دے کر اپنے کوارٹر میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

بعدِ ازاں لڑکی کی چیخ بکار پر اہلِ محلہ اور پولیس پہنچی تو ملزم فرار ہوگیا تاہم پولیس نے متاثرہ لڑکی کو پہلے تھانے منتقل کیا، پھر عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرانے اور اسے دارالامان منتقل کرنے کا حکم جاری کیا اور دارالامان میں جاکر لڑکی کی حالت خراب ہوگئی۔

اس معاملے پر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا تاہم زیادتی کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔

Read Comments