Aaj Logo

شائع 28 اپريل 2022 02:09pm

پنجاب اسمبلی میں پولیس آنے کے بعد معاملہ خراب ہوا: چوہدری پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پولیس آنے کے بعد معاملہ خراب ہوا، جو کرائسز پیدا ہوئے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ پولیس نے ہم پر حملے کیے۔

پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر اسمبلی میں پولیس داخل ہوئی، صوبے میں کوئی آئینی بحران نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار آج بھی وزیراعلی پنجاب ہیں، آئینی طور پر وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ہوا ہی نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج بھی اسمبلی کے گیٹ پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریفوں کو 6 بار اقتدار ملا، ہر بار بد سے بدتر ہو کر آئے۔

Read Comments