لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آج بھی حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا امکان ہے، رات گئے گورنر ہاوس میں دو اجلاس ہوئے جس میں آئینی اور قانونی ماہرین نے اپنی رائے دی۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج بھی حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں رات گئے تک 2مشاورتی اجلاس ہوئے جس میں آئینی ماہرین نے گورنر پنجاب کو تجویز کیا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ایک تجویز ہے آرڈر نہیں، اس لئے اس پر عملدرآمد کرنا ضروری نہیں ہے۔
ماہرین نے یہ بھی کہا کہ عدالت گورنر پنجاب کو طلب نہیں کرسکتی، اس لیے آپ وہ کام کریں جو آئین اور قانون آپ کو کہتا ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔