Aaj Logo

شائع 27 اپريل 2022 09:22am

عمران خان جاؤ کرکٹ کھیلو، سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جاؤ کرکٹ کھیلو، سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، اب کہہ رہا ہے نوازشریف نے میری حکومت ختم کردی، عمران خان جتنا اچھلنا ہے اچھل لو، نواز شریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے ایسی جگہ مارے گا کہ بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملےگی، جس کنٹینر سے اترے تھے نواز شریف نے واپس اسی پر چڑھا دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور کے این اے 128میں حلقے کا دورہ کیا جہاں کارکنان نے ان کا خوب استقبال کیا۔

ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے آج اسی کا شہباز وزیراعظم ہے اور حمزہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہے، عوام کا مینڈیٹ جو عمران خان نے چھینا تھا وہ واپس لے لیا ہے۔

نائب صدر (ن)لیگ نے عمران خان کے ساڑھے 3 سال دور حکومت کے ساتھ شہباز شریف کی کارکردگی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ مافیاز کو نوازنے کیلئے آٹا،چینی اور عوام پر مہنگائی کے طوفان ڈھانے والا عمران خان ایک ہفتے میں قیمتیں کم کرنے والا شہباز شریف سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ جانتی ہے عوام کی طاقت آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے، کارکردگی کا خانہ خالی ہو تو سازشی خط جیسا تماشہ رچانا پڑتا ہے،جب اسے ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اسلام آباد کی طرف چڑھائی کا اعلان کر رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جاؤ کرکٹ کھیلو، سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی،اب کہہ رہا ہے نوازشریف نے میری حکومت ختم کردی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان جتنا اچھلنا ہے اچھل لو، نواز شریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے ایسی جگہ مارے گا کہ بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملےگی، جس کنٹینر سے اترے تھے نواز شریف نے واپس اسی پر چڑھا دیا ہے۔

ورکرکنوشن سے خطاب کرتے ہوے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں اور گلا پھاڑ کر کہا جارہا ہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، نواز شریف نے حکومت چھوڑی تو معیشت کا گروتھ ریٹ 5.8 فیصد تھا،عمران نیازی آیا تو گروتھ ریٹ مائنس میں چلا گیا، نوکریوں کا وعدہ عمران نیازی کی نوجوانوں کخلایف سازش تھی،جس سے پاکستان کے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان کیلئے پہلے سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا تھا اب جیل کا دروازہ کھلے گا،عوام سے کئے گئے ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائے گا ،ایک مہینے سے ٹال مٹول کررہا ہے،کبھی صدر تو کبھی گورنر بیمار ہو جاتا ہے،پورا گاؤں بھی بیمار ہوجائے تو تب بھی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا کر دکھاؤں گا۔

Read Comments