تحریک انصاف نے 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمشنر کے کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمیشنر کے روئیےکیخلاف احتجاج کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ھدایات جاری کی جارہی ہیں۔