Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2022 01:03pm

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےرات کو عدالتیں کھلنےکی وجہ بتادی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےاپنےبیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کو رات کے 12بجے عدالتیں کھلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتےہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں؟عمران خان کا بنایا گیا صدر پاکستان پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان فسطائیت اورآئین شکنی چھوڑیں،پارلیمان کے اغوا ءکار نہ بنیں،آئین،جمہوریت اور پارلیمان کویرغمال بناتےہیں اور پھرکہتےہیں عدالت کیوں کھلی؟پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے ،عدالتیں کھلیں توعمران خان سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عمران خان عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان ،ان کے صدر عارف علوی ،گورنر پنجاب سمیت سمیت اس آئین شکن ٹولے کو سزا ملنی چاہیئے،پوری پی ٹی آئی بیمارپڑجائے تب بھی بھی حمزہ ضرورحلف لیں گے،عمران خان بیمار ذہن ،غیرجمہوری اورفسطائی شخص ہیں،ان کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔

Read Comments