اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کوبراہ راست دکھایا جائے۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کامقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، ایف آئی اے عدالت لاہور بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کوبراہ راست دکھایا جائے، شہبازشریف کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے، اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے، FIA Court Lahore بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے،ان کی ضمانت کی تاریخ آنیوالی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہئے #امپورٹڈحکومتنامنظور https://t.co/3PQKbWj6DT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
فواد چوہدری نے میں کہا کہ 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم نوازنےعدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرے پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جاکے اس اردو محاورے کےمعنی اور وسعت سمجھ آئی۔
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئ۔۔۔ #امپورٹڈحکومتنامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پرسب سے بڑے 2 الزام عائد کئے ہیں، انہوں نے گھڑی خریدی اسےبیچ کربنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا الزام ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دونوں الزامات سے اندازہ لگا لیں، عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔
چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے دو الزام عائد کئے ہیں انھوں نے گھڑی خریدی اسے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنو آئ اور دوسرا ھیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دو الزامات سے اندازہ لگا لیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی، #امپورٹڈحکومتنامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022