Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2022 11:50am

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ

Welcome

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اسلام آبادہائیکورٹ کا غیرمعمولی اقدام سامنے آیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں عدالتی کارروائی کی ٹرائل کی بنیاد پر لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں لائیو اسٹریمنگ کیلئے سسٹم نصب کر دیا ۔

ٹرائل کے طور پر آج سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی عدالتی کارروائی لائیو دیکھ سکے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائیکورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments