پشاور: عید پر نئے کپڑوں کے ساتھ ویسٹ کوٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق عید کے دن قریب آتے ہی پشاور میں شاپنگ عروج پر پہنچتی جارہی ہے، ایسے میں پختون ثقافت کی عکاس ویسٹ کوٹ کی مانگ بھی بڑھ گئی۔
دریں اثنا شہریوں نے ویسٹ کوٹ خریدنے کیلئے چترالی بازار کا رخ کرلیا ہے جبکہ کسی کو اس بار عید پر فینسی، تو کسی کو کپڑوں کے ساتھ میچنگ کی ویسٹ کوٹ پہننی ہیں۔
تاہم شہریوں کا گلہ ہے کہ جس کوالٹی کی ویسٹ کوٹ گزشہ سال 7 سوروپے میں خریدی تھی، اس بار اس کی قیمت 12سو روپے تک پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں دکانداروں کا مہنگی ویسٹ کوٹ کے حوالے سے موقف ہے کہ چین کے کپڑے سے بنی ویسٹ کوٹ مہنگی جبکہ پاکستانی کپڑے کی ویسٹ کوٹ سستی ملتی ہے۔
تاہم دکانداروں کے مطابق چینی کپڑے سے بنی ویسٹ کوٹ دھونے سے خراب بھی نہیں ہوتی۔
مزید براں پشاور کے یونیورسٹی روڈ اور صدر میں ویسٹ کوٹ کی قمتیں چترالی بازار سے کئی گنا ذائد ہیں۔
واضح رہے کہ شہریوں کا کہنا تھا کہ عید پر شلوار قمیص، پشاوری چپل اور ویسٹ کوٹ پہن کر خوب تصاویر کھینچوائیں گے۔