لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزادر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہری تنویر سرور کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے بطور قانون کا طالب علم درخواست دائر کی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی؟ آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے،جمہوریت جمہوریت کہتے ہیں، مگر ذرا سا صبر نہیں ہے، کیا یہ جمہوریت ہے؟ ۔
درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے معاملہ نمٹا دیا۔