اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہتری کیلئے کابینہ کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں کابینہ میں شامل اراکین نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی وقانونی طریقےسے آج ہمیں یہ کامیابی ملی ہے،کابینہ کا حصہ بننے پرارکان کومبارکباددیتا ہوں، کابینہ کی میزپربہت تجربہ کار لوگ بیٹھے ہیں.
انہوں نے کہا کہ امید ہےعوام کی خدمت کیلئے آپ اپنی قابلیت بروئےکارلائیں گے، خلوص اورنیک نیتی سےآپ عوام کی امیدوں پرپورا اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکلات آئیں گی،مگرمل کرچیلنجزکاسامنا کریں گے، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، معیشت کی ڈوبتےکشتی کوکنارے لگانا ہوگا، ہمیں اپنی معیشت کو بہتربنانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زہریلے پراپیگنڈے کا حقائق کی بنیادپرجواب دیناہوگا، چار سال میں کرپشن عروج پر تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھےیقین ہےکہ سیاسی اتحاد آگےبڑھےگا، توقع ہےباہمی تعاون سےتمام چیلنجزپرقابوپالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحاد ذاتی پسندناپسندسےبالاترہوکرعوام کی خدمت کرےگا جبکہ پاکستان میں بہتری کیلئےکابینہ کوجنگی بنیادوں پرکام کرناہوگا۔