اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، یوسف رضا گیلانی قائد ایوان بن سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ میں بھی تبدیلیاں ہورہی ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے ایوان بالا میں قائد ایوان کے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر شہزاد وسیم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو قائد ایوان مقرر کیا تھا، سابق حکومتی سینیٹرز اب اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی قائد ایوان بن سکتے ہیں۔