بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ماورائے عدالت قتل، مسلمانوں پر تشدد اور بنیادی حقوق غصب کرنے کے واقعات رپورٹ کیئے گئے ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے،جس میں مقبوضہ کشمیر میں قتل عام جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔
امریکی رپورٹ میں بتایا کہ کرناٹک میں اسکولوں کی طالبات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی جبکہ شدید عالمی تنقید کے باوجود ریاست کے ہائی کورٹ نے اس پابندی کو برقرار رکھا۔
مزید بتایا کہ بھارتی علاقوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں مسلم برادری فرقہ ورانہ اور متعصبانہ تشدد کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسلمان کے خلاف جسمانی استحصال، تعصب، زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے جبکہ گائے کی اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے تشدد کیا گیا۔
علاوہ ازیں امریکا نے واضح کیا کہ پولیس اور جیل حکام کے ہاتھوں ظالمانہ، غیر انسانی، ذلت آمیز سلوک عام ہوچکا ہے جبکہ تشدد، دھمکیاں، صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریاں مجرمانہ توہین کے قوانین کا استعمال عام ہے۔
تاہم این جی اوز، سول سوسائٹی کی فنڈنگ اور آپریشنز پر حد سے زیادہ سخت قوانین نافذ ہیں۔