اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورتی کمیٹی نے فارمولہ طے کر لیا ہے۔
زرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 2 مراحل میں حلف اٹھائے گی جبکہ پہلے مرحلہ میں آج وفاقی کابینہ کے حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
تاہم بلاول بھٹو وزیر خارجہ اورحنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہونگے، شازیہ مری یا مصطفی نواز کھوکھو کو وزارت انسانی، خواجہ آصف وزارت تجارت اور مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشرزیات، رانا تنویر کو وزارت پارلیمانی امور، رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔
مزید براں وزارت تجارت پیپلز پارٹی اور مواصلات مسلم لیگ (ن) کو ملنے کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کرلی جبکہ وہ بغیر وزارت کے توانائی کے امور دیکھیں گے۔
اس کے علاوہ گورنر شپ کے متعلق اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے اور ساتھ ہی چیرمین سینٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیرپرفوادچوہدری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف 7ویں دن بھی کابینہ کی تشکیل نہیں کرپارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہو رہا ہے، اتحادی جتھے میں لوٹ کے مال کے حصے ہی طے نہیں ہو رہے۔
تاہم فوادچوہدری نے کہاکہ سب چند ہفتوں کی حکومت میں لوٹ مچانا چاہتے ہیں۔