Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2022 09:56am

4 سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، 4 سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا، ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کر کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ چلاس میں اسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں، بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، 4سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا، ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا۔

Read Comments