Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2022 03:47pm

عمران ٹولے کی کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے: سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کو کٹہرے میں گھسیٹ کر آئین شکنی کی سزا ملنی چاہیے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر پاکستان جو بھی عمران خان کیساتھ آئین توڑنے میں شامل ہے انہیں سزا ہونی چاہیے۔

کراچی کلفٹن کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس یہ جھٹلا نہیں سکتے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف بیچے تھے تو پیسے پاکستانی خزانے میں جمع کراتے، غیر ملکی سازش کی باتیں کرنے والے نے خود فارن فنڈنگ میں اسرائیل و بھارت سے پیسے لیے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہٹائی گئی پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عمران ٹولے کی کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ توشہ خانہ پر گیلانی، آصف زرداری پر کیس بن سکتا ہے تو عمران خان پر کیوں نہیں؟، بیرون ملک سے ملنے والے تحائف بیچے تھے تو پیسے پاکستانی خزانے میں جمع کراتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکیم سعید نے جو عمران خان کے بارے میں باتیں کہیں تھیں وہ سچ ثابت ہوئی ہیں۔

Read Comments