اسلام آباد:ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ سے نام نکلتے ہی سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر بیرون ملک چلے گئے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیربرائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر نے اونچی اڑان بھرلی ۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی چلے گئے، شہزاد اکبر نجی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔
شہزاد اکبر کا نام چند دن پہلے ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر ان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا۔