پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی اقتدار میں آنے والی حکومت ملک میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
نجی ویب سائٹ کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میڈیا انڈسٹری کو نقصان پہنچانے والا کوئی قانون نافذ نہیں کرے گی۔
تاہم وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پوری دنیا کی حکومتوں کو پریشان کر رہا ہے اور پاکستان کی صوررحال کچھ مختلف نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے طریقے تلاش کرے گی۔
مزید براں وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف آواز اٹھانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
تاہم یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا صارفین نے اقتدار میں آنے والی حکومت کے خلاف ٹرینڈز بنائے جاریے تھے، جس کے لیے تنقید کا مقابلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔