اسلام آباد: پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات واقع نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا کے 97 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,363 ہوگئی جبکہ 1,527,248 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید97 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 248 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 549 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 660 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں02 لاکھ 19 ہزار 371، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 150، بلوچستان میں 35 ہزار 483، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 729 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 306 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 363 تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,559ا فراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 8097، خیبرپختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں 1023، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 03 ہزار 279 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 213 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.41 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,659 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 93 ہزار 606 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 425 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے097ا فراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 903 ہزار 660 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔