لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما و قائدِ اعوان پنجاب اسمبلی کے امیدوار چوہدری پریوز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے حملہ کرکے ان کا بازو ٹوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ پر حملہ کیا گیا جس میں ق لیگ کے رہنما زخمی ہوگئے، حکومتی ارکان اور پولیس انہیں ایوان سے باہر لے گئی جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اراکین نے میرا بازو توڑ دیا ہے، میری طبیعت بہت خراب ہے۔ جلاوطنی کےدوران حمزہ شہباز کا خیال رکھا، میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی اور آج مجھے اس کا صلہ ملا، انہوں نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔
پنجاب کے انتخاب کیلئے گنتی شروع کردی گئی جس میں حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ ایوان میں موجود حکومتی اراکینِ پارلیمنٹ غدار غدار کے نعرے لگاتے رہے اور پھر اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کر گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومتی اراکینِ پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ایوان میں داخل ہوتے ہی ان پر لوٹے پھینکے اور پھر ان پر حملہ کیا جس پارلیمنٹ میں افرا تفری کا عالم منظر پیش کر رہا تھا۔