اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔
راجا پرویزاشرف نے بلامقابلہ منتخب ہونے کے فوری بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔
اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایک مختصر تقریر میں راجا پرویز اشرف نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اس عہدے کے قابل سمجھا اور کہا کہ وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے نہ دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اداروں کے درمیان مشاورت آئین کی روح ہے۔
خواتین کے حقوق کے دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ خواتین کی شرکت اس ایوان کی کامیابی کا راز ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ وہ کارروائی میں بھرپور شرکت کریں گی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے جو بجلی کے پلانٹس سی پیک کے نتیجے میں لگے ، ان میں سے ایک جو 2019 کو چلنا تھا وہ ابھی تک نہیں چلا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے منصوبے کے پلانٹس چار سال سے بند پڑیں ہیں، اور جو نئے پلانٹس لگے ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سابقہ حکومت کی مس مینجمنٹ تھی، ایسی نااہل حکومت کبھی نہیں دیکھی۔