اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں بر قرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع نے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بوجھ برداشت کرے گی، قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے اضافے کی تجویز کی تھی۔