Aaj Logo

شائع 13 اپريل 2022 08:21pm

امریکا کو پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی غرض نہیں: پینٹاگون

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی غرض نہیں ہے۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کو پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات سے کوئی غرض نہیں ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ملٹری تعلقات تھے اور اور امید ہے کہ آگے بھی ایسے ہی رہیں گے۔

جان کربی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےدہشدگردی کے خلاف خطے میں اہم کردار کیا ہے اور پاکسانی عوام خود دہشدگردی کا شکار رہی ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے عمران خان کے پاکستانی حکومت کی تبدیلی میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزام اور شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

Read Comments