پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ کے بائیو میں تبدیل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے اکاؤنٹ پر پہلے’پرائم منسٹر آف پاکستان‘ لکھا تھا لیکن اب انہوں نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر بائیو میں 'پی ٹی آئی چیئرمین' اور 'پاکستان کے سابق وزیر اعظم' درج کردیا ہے۔
تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے اب تک اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام شدہ اکاؤنٹ کے تعارف میں تاحال تبدیلی نہلیں کی ہے۔
اس کے علاوہ پرائم منسٹر آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب تک عمران خان کی تصویر لگی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہیں عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔