پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی بھی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران حکومتی بینچز پر موجود علی محمد خان کے حق میں ٹوئٹ کردی۔
سعید غنی نے علی محمد خان کو سراہتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی تعریف تو بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم از کم وہ اسمبلی میں بیٹھے رہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے گواہ ہیں، مزید اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ’GameOverIK ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
علی محمد خان کون ہیں؟
علی محمد خان جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
تاہم انہوں نے جب خطاب شروع کیا، تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے، خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔