Aaj Logo

شائع 10 اپريل 2022 11:17am

پاکستان کی تاریخ میں کوئی وزیراعظم اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کرسکا

اسلام آباد: سنہ 1947 میں ملک کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے اب تک کسی بھی منتخب وزیراعظم نے اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کی اور عمران خان اس فہرست میں 19ویں شخص ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں، جنہیں عدم اعتماد کی قرارداد کے آئینی اقدام کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر سنہ 1951 کو قتل کر دیا گیا تھا، ان کے بعد 7 وزرائے اعظم مستعفی ہوئے، 5 کو برطرفی کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ 4 وزرائے اعظم کی حکومتیں فوجی بغاوتوں کے ذریعے معزول کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی وہ 2 تھے، جنہیں سپریم کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل شوکت عزیز، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا تھا جبلکہ انہوں نے سابقہ وزیر اعظم کی نااہلی اور استعفیٰ کے بعد باقی باقی مدت پوری کرنے کے لیے ہی یہ عہدے کی باف دوڑ سنبھالی تھی۔

اہم پہلو ہے کہ وزرائے اعظم کی اس فہرست میں نواز شریف بھی شامل ہیں، جو وہ واحد شخص ہیں، جنہیں اپنے 3 ادوار میں چار بار ملک کا اعلیٰ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

تاہم نوازشریف کو وزیر اعظم کے دفتر میں 3,422 دن کے ساتھ سب سے طویل قیام کا کریڈٹ جاتا ہے جبکہ ان کے بعد عمران خان نے 1,335 دن دفتر میں گزارے، جس لحاظ سے وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس کے بعد بے نظیر بھٹو، لیاقت علی خان، یوسف رضا گیلانی اور ذوالفقار علی بھٹو ہیں۔

Read Comments