Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 اپريل 2022 11:26pm

تحریک عدم اعتماد: سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیے گئے

چیف جسٹس اَف پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ اور جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

سپریم کورٹ اَف پاکستان، اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن اَف پاکستان (ای سی پی) کی عمارتوں کے دروازے رات گئے کھول دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ عملے کو رات 12 بجے عدالت پہنچنے کی ہدایت کی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی عملے کو کورٹ پہنچنے کی بھی تلقیں کی ہے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے کورٹ روم نمبر ایک کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد متوقع

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پزیر ہوا جہاں وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو دکھانے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد متوقع ہے جہاں وہ اسپیکر اسد قیصر سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دوسری بار اسد قیصرکو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے۔

اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے باہر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں پولیس نفری کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

Read Comments