سعودی عرب نے 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی مسلمانوں کو اس سال کے حج میں شرکت کی اجازت دے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج نے اس سال غیر ملکی اور ملکی 10 لاکھ عازمین کو حج کی اجازت دی جائی گی جبکہ عام طور پر دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں سنہ 2019 میں تقریباً 25 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔
دریں اثنا سنہ 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سعودی حکام نے حجاج کی صحت کو ترجیح دینے کی کوشش میں صرف 1,000 عازمین حج کو شرکت کی اجازت دی تھی۔
وزارت حج اور عمرہ نے ایس پی اے نیوز ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس سال مکہ جانے والے زائرین کی عمر 65 سال سے کم ہونی چاہیے اور انہیں کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگوانا چاہیے۔
سعودی عرب سے باہر سے آنے والوں کو سفر کے 72 گھنٹوں کے اندر لیے گئے منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ مسلمان حج ادا کر سکیں۔
حج مذہبی رسومات کی ایک سیریز پر مشتمل ہے، جو اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ اور مغربی سعودی عرب کے آس پاس کے علاقوں میں پانچ دنوں میں مکمل ہوتے ہیں۔