پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر فی اونس ہے۔