اسلام آباد: پاکستان کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر دنیا کا چوتھا بدترین درجہ دیا گیا ہے.
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے چوتھے بدترین درجہ براجمان ہے جبکہ مختلف ممالک کے سفری دستاویزات کو ان کے حاملین کی بین الاقوامی نقل و حرکت کی بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔
انڈیکس کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 109 ویں نمبر پر ہے، جہاں دنیا بھر میں صرف 31 مقامات تک بغیر ویزا رسائی ہے۔
تاہم دنیا میں صرف 3 دیگر ممالک کے پاسپورٹ کی رینک پاکستان سے کم ہے جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔
دریں اثنا آخری درجہ بندی کے مقابلے ٹاپ 10 طاقتور ترین پاسپورٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جن میں جاپان اور سنگاپور درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں، دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر میں 192 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
درجہ بندی سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یوکرین کا ویزہ فری/ویزا آن ارائیول اسکور 143 ہے، جو ملک کے لیے 'ریکارڈ ہائی' ہے، اور اب جنوری سے 34ویں نمبر پر ہے۔
اس کے ساتھ ہی روس 117 کے اسکور کے ساتھ 49 ویں نمبر پر پیچھے ہے، جو اس سال کے شروع میں 46 ویں نمبر سے گر کر رہ گیا ہے۔
دریں اثنا برطانیہ کا پاسپورٹ 187 کے ویزا فری اسکور کے ساتھ 6 ویں نمبر سے 5 ویں نمبر پر آگیا ہے، جب کہ امریکی پاسپورٹ 186 کے اسکور کے ساتھ 6 ویں نمبر پر ایک قدم پیچھے ہے۔
افغانستان درجہ بندی میں سب سے نیچے ہے اور اس کے شہری صرف 26 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔