اسلام آباد: پاکستان میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس سے کوئی اموات واقع نہیں ہوئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 170کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,361 ہوگئی جبکہ 1,526,093 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 093 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 037 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 267 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 لاکھ 19 ہزار 201، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 110، بلوچستان میں 35 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 716 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 283 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں مسلسل چوتھے روز بھی کورونا وائرس سےکوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 تک پہنچ گئی۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,558 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 8097، خیبرپختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں 1023، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 198 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 291 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.58 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 070 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 534 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 ہزار 967 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 170 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 662 ہزار 867 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔