اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو مدعا بنایا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رولنگ درست ہے یاغلط، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، پاکستان کی خود داری پرآنچ نہیں آنے دیں گے، اپوزیشن کہہ رہی ہے آئین شکنی ہوگئی، ڈپٹی اسپیکرنے حقائق کی بنیاد پررولنگ دی ہے۔
ایک بیان میں شاہ محمود نے کہا کہ آئین میں ممبران کی خرید و فروخت کی اجازت کہاں ہے؟ہمارے وکلاء نے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم بھی آئین کا عمل اور احترام کرتے ہیں، اسپیکر کی رولنگ کو مدعا بنایا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی نائب صدر نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے، اسپیکرکے سامنے حقائق آئے تو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تھا، انہوں نے کہا حقائق کی چھان بین ضروری ہے جبکہ اسپیکر نے تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے سے بھی انکار نہیں کیا۔