اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد اب پارٹی کے منحرف اراکین کو اپنے نشانے پر رکھ لیا، تاحیات نااہلی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین نے فلورکراسنگ کی اور نوٹس پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر تاحیات نااہل ہوگی، ایاز صادق نے بطور اسپیکرقومی اسمبلی نشست سنبھالی جو ایک غیرقانونی عمل تھا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات مسائل کا حل ہوسکتے ہیں اور سپریم کورٹ ایسا فیصلہ دے جس سے انتشار نہیں پھیلے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منگل کو بلا لیا ہے،جس میں آئندہ انتخابات کےلئے ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔